Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: کورونا کا دوسرا کیس، تحصیل کاٹلنگ کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 07:02pm

مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آنے پر پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق کاٹلنگ کے علاقے چیچاڑ سے ہے۔ فوج نے بازار خالی کرالیا ہے۔

متاثرہ شخص کے گھر کو قرنطینہ قرار دیکر سیل کردیا گیا اور متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے سیمپل لے کر اسپتال بھجوا دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شخص کچھ عرصہ قبل کراچی سے آیا تھا۔